Search
Close this search box.
پیر ,27 جولائی ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج اپے مطلب کے کام کے بارے میں اطلاع ملے گی اور کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کا سلسلہ بن سکتا ہے جوک لوگ پریشان کر رہے تھے وہ آج بھاگ جائیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک اہم معاملے میں بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور دردِ سر معاملہ تو ایک آج ہی حل ہوجائے گا جن لوگوں نے قرض لینا یا دینا ہے اُن کے لئے بھی آسانیاں ہیں آج۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جوزا والے آج محتاط انداز سے چلیں، اندرون خانہ شدید مخالفت کا سامنا ہے جس بھی شخص پر سب سے زیادہ اعتبار کیا جا رہا تھا وہ ہی اب خطرے کا باعث بنا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک باہر کا شخص آپ کو اپنے ساتھ لگانے اور مالی معاملات میں بہتری دینے میں مددگار ہو گا اِس وقت آپ بندش جیسی صورتحال سے آزاد ہیں اس لئے کام پر توجہ دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک پریشانی ختم نہیں ہوتی تو دوسری سر پر سوار ہو جاتی ہے اِس وقت جیسے نظر بد یا کسی جکڑن میں ہوں، ہر چیز اور ہر معاملے میں سوچ سمجھ کر چلنا ہو گا ورنہ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو جس کام میں مشکل پیش آ رہی ہے اُسی میں آج اچانک بہتری کا سامان پیدا ہو جائے گا اور جو لوگ مالی طور پر پریشان ہیں اُن کے لئے رقم کا بندوبست بھی ہو گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو آج صبح سے ہی انشاءاللہ اپنے بارے بہتری کی خبر مل جائے گی اور خاص جو بات تنگ کر رہی تھی اُس کا حل بھی سامنے ہو گا ایک طرف سے پیسہ بھی آ سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بہتری والے راستے آپ کے سامنے آ گئے ہیں اب اللہ کا نام لےکر اس پر چلنے کی کوشش تو کریں آپ نے اس اچھے مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا تو پھر کافی انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ چند دن توبہ کر کے پھر دوبارہ اُسی راستے پر چل نکلیں ہیں یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے جب تک مستقل مزاج نہیں ہونگے بات بھی نہیں بنے گی، فوری اصلاح کر لیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک غیر شخص سے فائدہ مل سکتا ہے اور جس بات کا خوف تھا اُس کو اب دماغ سے نکال دیں میرے اللہ نے چاہا تو آپ کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ آج اہم اور اچھا دن ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دوسروں کی طرف نہ دیکھیں خود کے معاملات ٹھیک کریں آگے چل کر صورتحال ایک بڑی تبدیلی کی جانب جا رہی ہے اگر ابھی سیدھا راستہ پکڑ لیا تو وارے نیارے ہو جائینگے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج ایک اچھا دن ہے جو مشکل تو حل کرے گا بحکم اللہ آنے والے دِنوں کی بھی نوید دے گا، جو لوگ کسی بھی الجھن کا حل تلاش نہیں کر پا رہے تھے اُن کو وہ بھی مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں