کراچی(بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں دو دہشتگرد مارے گئے جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں۔
دونوں مارے جانیوالے دہشتگرد کا تعلق لشکر جھنگوی سے تھا جو اب تحریک طالبان میں شامل ہوگئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزموں کی شناخت 30 سالہ عثمان قریشی ولد ایوب قریشی اور 35 سالہ حافظ قاسم رشید ولد عبدالرشید ہزاروی کے نام سے کی گئی۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطا کے مطابق پولیس مقابلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے ہلاک دہشت گردوں سے بارودی مواد ، دو پستول ، بال بیرنگ اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا تعلق لشگر جھنگوی سے تھا جو اب تحریک طالبان میں شامل ہوئےتھے۔ جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے ٹارگٹڈ لسٹ بھی ملی ہے جو شہر میں مزید تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پاکستان میں آج بروز اتوار6 اکتوبر 2024 ، سونے کی قیمت کےریٹ نمایاں ہے

