کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔ آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور تک سنی گئی
اطراف میں رہنے والے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ۔آگ لگنے سے تین گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں
امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد ٹینکر اور گاڑیوں کی آگ بجھا دی، دھماکے کے بعد شارع فیصل کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ دھماکے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں خاتون، 3 سکیورٹی، 2 رینجرز اور ایک پولیس اہلکار، غیر ملکی اور دیگر افراد شامل ہیں، سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستانی سفارتکار رضوان سعید شیخ پر عزم

