Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

2025 میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھا کر 13 ہزار 500 روپے کرنے کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک) بی آئی ایس پی کی چیئر پرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم10500 سے بڑھا کر آئندہ سال13500روپے کرنے جارہے ہیں ۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے کراچی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال پی آئی بی کالونی میں واقع بینظیرنشوونما سینٹر کا دورہ کیا اور خواتین کو مناسب سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ خالد کاکہناتھا کہ بچوں کی نشوونما کا رک جانا ایک بڑا مسئلہ ہے ۔۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے پروگرام کے تحت 2 سال تک ماؤں کو نقد رقم اورغذائی اجزاء فراہم کی جائیں گی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے کہا کہ ابھی پروگرام میں تیرانوے لاکھ لوگ رجسٹرڈ ہیں جو 2025 تک1کروڑ ہو جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی خواتین کی مالی معاونت کرتاہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،ہم بہت جلدبینظیراسکل ڈولپمنٹ پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،18 ویں ترمیم کے بعد صحت کامعاملہ سندھ حکومت دیکھتی ہے۔
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے

یہ بھی پڑھیں