Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

مکھی جیسی صفت والی عورتیں حقیقتاً موجود ہوتی ہیں، سونیا حسین

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈراما اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین نے عدنان صدیقی کا خواتین اور مکھی سے موازنہ کرنے والے بیان پر اپنا نقطہ نظر پیش کردیا۔

اداکار عدنان صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مکھی کے بار بار پریشان کرنے پر ایسی بات کہہ ڈالی جس کے سبب انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکار کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے کیونکہ خواتین کے پیچھے جتنا پڑا جائے، وہ اتنا دور بھاگتی ہیں اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

اداکار نے ان الفاظ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تنازعے نے جنم لے لیا اور عدنان صدیقی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
مزیدپڑھیں:قیلولہ کی اہمیت سائنسدان بھی مان گئے، دوپہر کو چند منٹ سونے کا تازہ تحقیق میں ایسا فائدہ سامنے آ گیا جو اب تک کسی نے نہ سوچا تھا
بعدازاں بے شمار تنقیدی وار کے بعد اداکار نے ندامت کا اظہار کیا اور معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ،’میں اپنےا س بیان کی وضاحت دینا چاہتا ہوں جو صرف مزاح کے استعمال کے طور پر دیا گیا تھا نہ کہ کسی کی دل آزاری کیلئے، ہماری زبان میں ایسے لفظ عام ہیں لیکن میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ میری طرف سے غیر ارادی طور پر دیے جانے والے اس بیان پر میں دل سے نادم ہوں، اداکار نے یہ بھی کہا کہ آئندہ میں اپنے الفاظ اور بیان سادہ ہی رکھوں گا۔‘

مکھوں اور خواتین کی مثال پر جہاں ہر کوئی اپنا مؤقف پیش کرتا نظر آرہا ہے وہیں اداکارہ سونیا حسین کا نام بھی سر فہرست ہے جنہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ سے اس موازنے پر روشنی ڈالی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونیا حسین نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے عدنان صدیقی کے حالیہ تنازع پر بات کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ’مجھے اس مسئلے کو آسان بنانے کا موقع دیں، مکھیوں جیسی صفت رکھنی والی عورتیں حقیقتاً موجود ہوتی ہیں لیکن یہ وہ خواتین ہوتی ہیں جو خود لوگوں کیلئے ہر وقت دستیاب رہتی ہیں اور خود اپنی قدر نہیں کرتیں’۔

سونیا حسین نے مزید لکھا کہ،’حقیقی عورت کا دل جیتنا اتنا آسان نہیں ہوتا، اور نہ ہی یہ کسی محبت بھری باتیں کرنے یا گیم کھیلنے والے کے بس کی بات ہی بلکہ ایک حقیقی مرد ہی جانتا ہے کہ کس طرح عورت کے دل میں جگہ بنانی ہے’۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ،’ہم خواتین باخوبی ایک میل دور سے بھی جعل ساز اور دھوکہ دینے والے مردوں کو پہچان لیتی ہیں۔کیونکہ اس دنیا میں واقعی حقیقی مردوں کی کمی ہے۔’

یہ بھی پڑھیں