ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کے بڑے بھائی سلمان خان کی شادی گزشتہ کئی سالوں سے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے اور ان کے مداح بھی اداکار کی شادی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
لیکن کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ ماضی میں سلمان خان نے بالی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ کو پرپوزل بھیجا تھا لیکن یہ پیشکش قبول نہیں کی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کو شادی کی پیشکش کی تھی۔
سلمان خان نے کہا کہ وہ جوہی چاولہ کو پسند کرتے ہیں اور انہیں بہت معصوم سمجھتے ہیں۔ لیکن جوہی کے والد نے اس رشتے سے انکار کر دیا۔
جب جوہی چاولہ سے اس رشتے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میرا کیریئر اسی وقت شروع ہو چکا تھا۔
جوہی چاولہ نے بتایا تھا کہ اس وقت سلمان خان اتنے مقبول نہیں تھے جتنے آج ہیں، حتیٰ کہ میں سلمان اور عامر کو اچھی طرح سے نہیں جانتی تھی، جس کی وجہ سے میں نے ان دونوں اداکاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ .
مزیدپڑھیں :گاڑیوں کی پریمیئم نمبر پلیٹس کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا

