کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کے سینئر شوبز اداکار نعمان اعجاز نے اپنی دوسری شادی کی خبر پر یوٹرن لے لیا۔
نعمان اعجاز اکثر اپنے تبصروں کے باعث سوشل میڈیا پر صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ اس بار بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا جس کے بعد لوگوں کی توجہ ان کی طرف چلی گئی۔
حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز نے اپنے پروگرام کے دوران اپنی دوسری شادی کا دعویٰ کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہوگئے تھے۔
مگر اب نعمان اعجاز نے اپنی شادی کے دعوے کی خبر کو ایک مزاق قرار دے دیا۔
دوسری شادی کے اعلان سے یوٹرن لینے والے نعمان اعجاز نے کہا کہ انہوں نے جو کہانی گھڑی تھی وہ جھوٹی ہے، یہ صرف ایک مذاق تھا جس کا مقصد صرف تفریح کرنا لوگوں کا ردعمل جاننا تھا۔
