Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

احسن خان اپنے کرش کا نام بتانے سے انکاری، وجہ کیا؟

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار احسن خان نے اپنے کرش کا نام نہ بتا کر اہلیہ سے وفاداری کا ثبوت دے دیا۔

خوبرو اداکار احسن خان کا شمار ان ورسٹائل اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو کئی سالوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے ایک نمایاں مقام حاصل کیے ہوئے ہیں۔

میرے ہمنشین، سکون اور اڈاری جیسے ڈراموں کو اپنے کردار سے سپر ہٹ بنانے والے اداکار احسن خان حال ہی میں نجی پروگرام کا حصہ بنے جہاں انہوں نے کئی اہم پہلو پر گفتگو کرنے کے ساتھ اپنے کرش سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔

صاف گو ہونے کے سبب اگرچہ کہ احسن خان ایک افرادی پہچان رکھتے ہیں تاہم ان سے حالیہ انٹرویو میں ایسا سوال کیا گیا جس کے بعد وہ لاجواب ہوگئے۔

اداکار سے انڈسٹری میں موجود انکے کرش کا نام پوچھا گیا جس کے جواب میں احسن خان نے نام بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ،’ ہم سب اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو ہمارے لیے کرش بھی بن جاتے ہیں’۔

اداکار کے مطابق ان کے بچے اب بڑے ہو رہے ہیں اور وہ ایک شادی شدہ آدمی ہیں اس لیے وہ اپنی بیوی کا احترام کرنے کے لیے اسکرین پر کرش کا نام نہیں لینا چاہتے۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ انسان کو اپنی زندگی میں کافی لوگ پسند ہوتے ہیں لیکن یہ انکی وفاداری کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی اہلیہ سے محبت کریں اور انکے سامنے کرش کا نام لینے سے گریز کریں ۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ اپنی بیوی کے سامنے دوسری خواتین کی تعریفیں کرنے سے احتیاط کرنی چاہیے اور صرف اور صرف اپنی اہلیہ کی تعریف کرنی چاہیے کیونکہ بیوی کی محبت کا مان رکھا چاہیے لیکن اگر یہ وجہ نہ ہوتی تو میں اپنے کرش کا نام ضرور واضح کرتا۔

یاد رہے کہ ماضی میں اداکار احسن خان کا نام خوبصورت ترین اداکارہ نیلم منیر کیساتھ جوڑا جاتا تھا۔لور بوائے کے امیج سے انڈسٹری میں جگہ بنانے والے اداکار احسن خان سے متعلق یہ قیاس آرائیاں تھیں کہ احسن خان دل پھینک اداکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں