ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اس بالی وڈ سپر اسٹار کا نام بتادیا جس کو دیکھ کر انکی بیٹی آرادھیا بچن شرمانے لگتی ہیں۔
سال 2007 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی ازدواجی زندگی مشکل دور سے گزر رہی ہے اور آئے دن بھارتی میڈیا میں دونوں کی طلاق کی خبریں پھیل جاتی ہیں لیکن دونوں ہی ستارے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرتے۔
اسٹار جوڑی کے ہاں 2011 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام آرادھیا رکھا اور پیدائش کے بعد سے ہی آرادھیا بچن کی چھوٹی سے چھوٹی بات بھی خبروں کی زینت بن جاتی ہے۔
آرادھیا ابھی 13 سال کی ہیں لیکن دکھنے میں اپنی عمر سے کافی بڑی نظر آتی ہیں، ان کی قد و قامت بھی اپنے دادا امیتابھ بچن اور والدین کی طرح ہم عمر بچوں سے زیادہ ہے۔
سال 2016 میں ایشوریا رائے بچن نے فلم فیئر کو دیے گئے انٹرویو میں اس بھارتی سپر اسٹار کا نام بتایا تھا جس پر انکی بیٹی آرادھیا بچن کا کرش ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ فلم آ اب لوٹ چلیں کے سیٹ پر رنبیر کپور میرے بہترین دوست بن گئے تھے، فلم کے ہیرو اکشے کھننا بھی اچھے دوست بن گئے تھے لیکن رنبیر جتنے نہیں‘۔
ایشوریا رائے بچن نے کہا کہ ’ رنبیر کپور بہت اچھے ہیں لیکن ان کے مختلف موڈز ہیں، پر ہم دونوں کی دوستی بہت اچھی ہے جو آج تک قائم ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’ایک دفعہ بہت پیاری بات جو ہوئی وہ یہ تھی کہ رنبیر اور میں فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ کر رہے تھے اور میں نے آردھیا کو ویڈیو کال پر لیا اور وہ رنبیر کو دیکھ کر مسکرائی جیسے وہ اسے بہت اچھے سے جانتی ہو‘۔
ایشوریا نے مزید کہا کہ ’ایک مرتبہ آرادھیا بھاگ کر رنبیر کے گلے سے لگ گئی کیونکہ رنبیر نے ابھیشیک کی طرح جیکٹ اور کیپ پہن رکھی تھی، سب کو لگا کہ اسے رنبیر پسند آیا ہے اس لیے گلے لگایا لیکن میں اصل وجہ سمجھ گئی تھی اور میں نے اس سے پوچھا کہ کیا تم نے رنیبر کو ابھیشیک سمجھ کر گلے لگایا جس پر وہ بولی ہاں۔
انہوں نے بتایا کہ آرادھیا اس دن کے بعد سے رنبیر کپور کو دیکھ کر شرمانے لگتی ہے اور ابھیشیک بھی رنبیر کو چھیڑتے ہیں کہ ’اوہو کوئی کسی کا کرش بن گیا ہے‘۔
ایشوریا رائے نے مزید بتایا کہ ’جب میں نے آرادھیا کا تعارف رنبیر کپور سے کروایا اور کہا کہ یہ رنبیر انکل ہیں تو اس نے انکل کہنے سے انکاری ہوتے ہوئے فوراً کہا کہ ’نہیں یہ آر کے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’آرادھیا کو رنبیر کی فلم تماشا کا گانا مٹرگشتی سب سے زیادہ پسند ہے، ہم نے اسکی چوتھی سالگرہ پر اسی گانے کے ڈانس اسٹیپس کیے تھے۔‘
واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور رنبیر کپور نے فلم اے دل ہے مشکل میں پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کی جو سال 2016 میں ریلیز ہوئی۔
مزیدپڑھیں :احسن خان اپنے کرش کا نام بتانے سے انکاری، وجہ کیا؟
