لاہور (نیوز ڈیسک) ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ مایا خان نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں اپنے موٹے جسم کی وجہ سے لوگوں کے طنز اور مذاق کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف ہوتی تھی۔
اداکارہ مایا خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے کامیڈی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف مسائل پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے محبت کے بارے میں کہا کہ یہ ایک فطری جذبہ ہے اور یہ بار بار ہوتا ہے، ضروری نہیں کہ محبت کسی شخص سے ہو، بعض اوقات محبت انسان کی عادات، انداز اور خلوص سے بھی ہوسکتی ہے۔
مایا خان کاکہناتھاکہ یکطرفہ محبت کرنا کوئی بری بات نہیں ہے کیونکہ یہ ایک اچھا جذبہ ہے اور اس کے بار بار ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب وہ محبت سے ڈرنے لگی ہے کیونکہ اس نے محبت میں بہت زیادہ ملاوٹ دیکھی ہے، اسی لیے وہ خوف محسوس کرتی ہے اور جب کوئی شخص دودھ کا پیاسا ہوتا ہے تو وہ چھاچھ بھی پی لیتا ہے۔
مایا خان کا کہنا تھا کہ جب ان کا وزن زیادہ تھا تو لوگ انہیں ’موٹی‘ اور ’بھینس‘ کہہ کر پکارتے تھے جس سے انہیں شدید تکلیف ہوتی تھی۔ کئی بار، ڈیزائنرز اس کے سائز میں کپڑے فراہم نہیں کرتے تھے.
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ باڈی شیمنگ کسی بھی طرح نہیں کی جانی چاہیے، یہ بہت تکلیف دہ ہے اور انھوں نے اس کا بہت سامنا کیا ہے۔
مایا خان کے مطابق اب جب کہ ان کا وزن کم ہوگیا ہے تو ایسی باتیں سننے میں نہیں آتیں لیکن وہ ان لوگوں کے جذبات کو سمجھ سکتی ہیں جو فربہ ہونے کی وجہ سے ایسی صورتحال سے گزرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں وہ جسمانی طور پر قدرے بھاری نظر آتی تھیں لیکن اب وہ کافی متناسب اور فٹ نظر آتی ہیں۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ مایا خان کو میزبانی کے شعبے میں بھی جانا جاتا ہے اور طویل عرصے سے اسکرین سے غیر حاضری کے بعد انہوں نے ڈرامہ سیریل ’میرا رے‘ کے ذریعے اداکاری میں واپسی کی۔
مزیدپڑھیں:عرفی جاوید کو دہلی کے شرمیلے لڑکے سے محبت ہوگئی
