Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

میری ذاتی زندگی پر کسی کو رائے دینے کا حق نہیں،کنول آفتاب

لاہور (ویب ڈیسک) مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک کھلا پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔

کنول کے مطابق کچھ لوگ انہیں لالچی قرار دیتے ہیں یا یہ تاثر دیتے ہیں کہ وہ اپنے شوہر، ذوالقرنین سکندر، کے ساتھ خوش نہیں ہیں اور صرف پیسہ کمانے کی فکر کرتی ہیں۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے کنول نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور کسی کو اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہیے کہ وہ شوہر کے ساتھ خوش ہیں یا نہیں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں اپنی محنت سے کما رہے ہیں، دونوں کی آمدنی برابر ہے، اور وہ اپنی زندگی سے مطمئن اور خوش ہیں۔ کنول نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی نجی زندگی میں دخل اندازی یا تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن قائم رکھتی ہیں، اور چاہتی ہیں کہ لوگ بھی دوسروں کے بارے میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کرنے کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں