Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

علیزے شاہ کی مبینہ بوائے فرینڈ کے ساتھ ویڈیو وائرل

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ ایک بار پھر خبروں کی زد میں ہیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جس میں انہیں مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص کا ہاتھ اداکارہ کو کھانا کھلاتا دکھائی دیتا ہے، تاہم اس کا چہرہ جان بوجھ کر چھپایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ وہی شخص ہو سکتا ہے جس کے ساتھ علیزے کی پہلے بھی تصاویر وائرل ہو چکی ہیں۔

ویڈیو منظر عام پر آتے ہی علیزے شاہ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ صارفین نے کہا کہ وہ اب وہی معصوم دعا نہیں رہیں جو ڈرامہ عہد وفا میں نظر آئی تھیں۔ ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا شہرت حاصل کرنے کے لیے ایسے طریقے ہی رہ گئے ہیں؟ کچھ نے مذہبی پہلو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسلمان لڑکی کے لیے اس طرح کے کام مناسب نہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب علیزے شاہ متنازع خبروں میں آئی ہوں۔ اس سے قبل بھی وہ اپنے بولڈ لباس اور بیانات کی وجہ سے کئی بار سوشل میڈیا پر بحث کا حصہ بن چکی ہیں۔


مزیدپڑھیں:گلیوں اور بازاروں میں جانور باندھنے پر پابندی

یہ بھی پڑھیں