Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

“میں منٹو نہیں ہوں” پر نادیہ خان کی تنقید، سجل اور صائمہ کا مذاق اڑانے پر مداح برہم

کراچی(نیوز ڈیسک) حالیہ مقبول ڈرامہ “میں منٹو نہیں ہوں” جہاں اپنی شاندار کہانی اور کرداروں کی وجہ سے ناظرین کے دل جیت رہا ہے، وہیں اس پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تازہ ترین تنازع اس وقت سامنے آیا جب ایک ٹی وی شو میں نادیہ خان نے سجل علی اور صائمہ نور کے ایک سین کو طنزیہ انداز میں پیش کیا اور دونوں اداکاراؤں کی اداکاری کا مذاق اڑایا۔

شو “کیا ڈرامہ ہے” میں ڈرامے کی حالیہ اقساط پر بحث کے دوران عتیقہ اوڈھو اور مارینا خان نے متوازن تبصرہ کیا، تاہم نادیہ خان نے ایک مخصوص سین کی نقالی کرتے ہوئے اداکاراؤں کے مکالمے اور انداز کو نشانے پر رکھا۔ اس کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

صارفین نے نادیہ خان کے رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے کہا:

“آپ ہوتی کون ہیں ان پر بات کرنے والی؟ میں نے آپ کا کوئی یادگار کردار نہیں دیکھا، لیکن صائمہ جی ایک لیجنڈ ہیں”

“یہ تیسرا ڈرامہ ہے جس پر نادیہ خان نے تنقید کی ہے، لگتا ہے ان کی ذاتی چپقلش ہے”

“صائمہ جی، سجل اور آصف رضا میر بہترین تھے، لگتا ہے ان خواتین کو ہر اداکار اور مصنف سے مسئلہ ہے”

“جلن کی انتہا ہے”

“اگر آپ تینوں میں اتنی صلاحیت ہوتی، تو ‘میں منٹو نہیں ہوں’ کا حصہ ہوتیں”

مداحوں کا کہنا ہے کہ نادیہ خان کو بطور سینئر فنکارہ اپنے تبصروں میں شائستگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیونکہ اس طرح کی ذاتی نوعیت کی تنقید سے نہ صرف فنکار بلکہ ناظرین بھی متاثر ہوتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین بارے لندن سے بڑی‌خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں