اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی منصور علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ جوئے کی ایپس کی تشہیر کے معاملے پر متعدد ٹک ٹاکرز کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ کچھ نام ابھی تک زیرِ تفتیش ہیں۔
منصور علی خان کے مطابق انہی ناموں میں مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک بھی شامل ہیں جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ڈھائی سال قبل ایک ایسے اشتہار میں کام کیا تھا جو بظاہر گیمنگ پلیٹ فارم قرار دیا گیا لیکن حقیقت میں وہ جوئے کی تشہیر کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں ایک اور معروف ٹک ٹاکر ماجی کا نام بھی سامنے آ رہا ہے، جو ماضی میں بھی کئی تنازعات کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد اس وقت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ریڈار پر ہیں اور دیکھنا یہ ہے کہ ان کے خلاف باضابطہ کارروائی ہوتی ہے یا معاملہ دبایا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب تک چھ افراد کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید نام سامنے آنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:سولر صارفین سے فراڈ
