Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

بغیرلائسنس معجون بنانے پرحکیم شہزادعرف لوہاپاڑکی ڈرگ کورٹ میں طلبی

لودھراں(نیوز ڈیسک) حکیم شہزادعرف لوہاپاڑکو ڈرگ کورٹ نے طلب کرلیا۔
عدالت نےغیرقانونی تشہیر اوربغیرلائسنس کاروبارپرحکیم شہزاد کو22ستمبر کوطلب کیا ہے،ڈرگ انسپکٹرچونیاں نے حکیم شہزادکیخلاف چالان پیش کیا۔
ڈرگ انسپکٹرکی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کے متن کے مطابق حکیم شہزاد بغیر لائسنس معجون فروخت کررہاہے،اس کی ساری ادویات غیرقانونی ہیں،وہ سوشل میڈیا پرپرنوجوانوں کو خراب کررہاہے۔

ڈرگ انسپکٹرکی جانب سے استدعاکی گئی ہے کہ حکیم شہزاد لوگوں کوبےوقوف بنارہاہے،اس کے خلاف کارروائی کی جائے،جس پر چیئرمین ڈرگ کورٹ نےحکیم شہزاد کوپیرکےروزطلب کرلیا۔
مزیدپڑھیں:جلال پور پیروالا سے پانی نہ نکالا جاسکا، ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز

یہ بھی پڑھیں