Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

بھارتی اداکار ستیش شاہ 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

نئی دہلی (اوصاف نیوز)بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘میں ہوں نان’ میں تھوک کر بولنے والے پروفیسر کا کردار ادا کرنے والے مشہور بھارتی اداکار ستیش شاہ انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 74 سالہ سینئر اداکار طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا حال ہی میں کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا تاہم وہ آج ممبئی میں انتقال کر گئے۔

اداکار کے منیجر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ستیش شاہ کی لاش اس وقت اسپتال میں ہے جب کہ ان کی آخری رسومات کل اتوار کو ادا کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں‌:ایف بی آر کےاختیارات تبدیل ،بڑی خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں