لاہور(اوصاف) معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں، وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ذہنی تناؤ کے باعث یہ قدم اٹھایا۔
اداکارہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد وہ خوش بھی ہیں اور شرمندہ بھی، انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی زندگی میں پہلے کیا کر رہی ہیں یہ نہیں جانتی تھی، جو پوسٹ کی اس میں وہ خود کو نہیں سمجھتی تھیں۔ علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کب واپس آؤں گی لیکن نہ تو وہ تصاویر واپس آئیں گی اور نہ ہی وہ علیزہ۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب علیزے شاہ نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر بات کی ہو۔ اس سے قبل اداکارہ نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) میں مبتلا ہیں جو کہ صدمے کی وجہ سے پیدا ہونے والا ذہنی تناؤ ہے جس کا شکار انہیں شوبز انڈسٹری میں منفی تجربات کی وجہ سے کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان تجربات نے انہیں ذہنی طور پر تھکا دیا اور وہ اس انڈسٹری کا حصہ ہونے کی وجہ سے خود سے نفرت کرنے لگیں۔ علیزے نے اعتراف کیا، “میں جس چیز سے گزری اس نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ میں نے اس فیلڈ کو کیوں منتخب کیا۔” دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب علیزے شاہ نے اپنی ڈیجیٹل موجودگی کو ڈیلیٹ کیا ہو۔ وہ پہلے بھی دو بار ایسا کر چکی ہے۔ ایک بار پچھلے سال ستمبر میں اور دوسری بار اس سال اپریل میں۔ تاہم اب اس نے واضح کر دیا ہے کہ پرانی علیزہ اور پرانی تصویریں واپس نہیں آئیں گی۔
مزید پڑھیں:سونا سستا ہو گیا! فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
