دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے ٹی 20فارمیٹ کے سابق کپتان سی پی رضوان کا کہنا ہے کہ ان کی نظریں 2027ء کے آئی سی سی ورلڈ کپ پر ہیں، جس میں وہ اپنی زندگی کی بہترین پرفارمنس دینا چاہتے ہیں ، عمران خان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، وہ بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ریاست کیرالہ میں پیدا ہونے والے 36سالہ سی پی رضوان کا کہنا تھا کہ ’’میرا خواب بہت بڑا ہے، میں 2027ء میں ایسی سنچری سکور کرنا چاہتا ہوں جو میری ٹیم کو میچ جتوائے۔ ‘‘
مزیدپڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان
انہوں نے کہا کہ ’’2027ء میں میری عمر 39سال ہو گی تاہم یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میرے اہداف بڑے ہیں اور جب آپ کے اہداف بڑے ہوں تو آپ سامنا بھی بڑی مشکلات کا ہوتا ہے۔ میں ہمیشہ سے پرفارمنس پر یقین رکھتا ہوں، عمر پر نہیں۔ ‘‘
ان کا کہنا تھاکہ اگر آپ ماضی میں دیکھیں تو عمران خان نے بھی 42سال کی عمر میں بہترین کارکردگی دکھائی اور پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتا۔ اسی طرح سچن ٹنڈولکر نے بھی 37سال کے تھے جب 2011ء میں بھارت نے ورلڈ کپ جیتا۔ آپ ایسے کئی بڑے کرکٹرز کو دیکھیں گے جنہوں نے بڑی عمر میں جا کر زندگی کی بہترین کارکردگی دکھائی چنانچہ میری نظریں بھی 2027ء کے ورلڈ کپ پر ہیں۔ ‘‘


