پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے شاہد آفریدی کو ٹورنامنٹ ایمبیسیڈرز کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ شاہد آفریدی یوراج سنگھ، کرس گیل اور یوسین بولٹ کے ساتھ سفیروں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کا کچھ حصہ مسمار،پی ٹی آئی رہنما کا ردِ عمل بھی آ گیا
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے، پہلے ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھا، 2009 میں ٹرافی جیتی، یہ میرے کیریئر کے قابل ذکر لمحات ہیں۔ سابق کپتان نے کہا ہے کہ میں 9 جون کو پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، یہ دو عظیم حریفوں کے درمیان میچ ہے اور ایک نیویارک میں نہیں چھوڑا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ ہفتے سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔

