Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈزکیلئےانگلینڈ چیمپئنز نے اسکواڈ تیار کرلیا

دبئی (نیوز ڈیسک)انگلینڈ چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کے آئندہ افتتاحی ایڈیشن کے بھرپور لائن اپ تیار کرلی ہے۔

انگلینڈ چیمپئنز کیون پیٹرسن، روی بوپارا، ایان بیل، سومت پٹیل، اویس شاہ، فلپ مسٹرڈ، کرس شوفیلڈ، ساجد محمود، اجمل شہزاد، عثمان افضل، ریان سائیڈبوٹو ، اسٹیفن پیری، اسٹورٹ میکر، اور کیون اوبرائن کو اپنے اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔

یہ ٹیم پراوین شرما، عمر العمراور بالی ووڈ اسٹار جیکولین فرنینڈز کی ملکیت ہے جس سے ایک دلچسپ سیزن کا وعدہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹی20 سیریز ،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ

پراوین شرما نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں کیون پیٹرسن اور ایان بیل جیسے لیجنڈز موجود ہیں جو غیرمعمولی کارکردگی دکھائیں گے۔ جائیدادوں کے کاروبار سے وابستہ عمر العمر کے مطابق ہماری بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے اور ہم ایک دلچسپ سیزن کی توقع کررہے ہیں۔

جبکہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کہتی ہیں کہ ٹیم ایک بھرپور تفریح فراہم کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں