نیویارک(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیویارک میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
خیال رہے کہ بارش کے باعث ٹاس تاخیر سے ہوا اور میچ بھی آدھے گھنٹے تاخیر سے پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔
مزیدپڑھیں :لکی مروت میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

