ممبئی(ویب ڈیسک) سرب اداکارہ، ماڈل، اور رقاصہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کے بعد بھارتی اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بیٹے کے نام دلی پیغام جاری کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہاردک پانڈیا نے پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے بیٹے آگستیہ کے ساتھ گزارے گئے یادگارلمحات دکھائے۔
مذکورہ ویڈیو میں باپ بیٹے کی موج مستی، فلائنگ کسسز سمیت دلچسپ کھیل شامل تھے۔
خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہاردک نے آگستیہ کے لیے دلکش نوٹ بھی لکھا جس میں انہوں نے بیٹے کی چوتھی سالگرہ پر مبارک باد دینے کے ساتھ اس سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کردیا۔
مزیدپڑھیں :فلم سازمہیش بھٹ نے اپنی بیٹیوں کے مسلمانوں والے نام کیوں رکھے؟



