حیدرآباد(سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اللہ سے ہر معاملے میں مدد طلب کرنے کیلئے ایک خوبصورت دعا مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا جبکہ سال 2024 کا آغا دونوں کی علیحدگی کی خبر منظرِ عام پر لے آیا۔
ثانیہ مرزا اب اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ رہتی ہیں اوراپنے گھر کے باہر لگی تختی پر بھی ثانیہ اور اذہان لکھوا چکی ہیں۔
ثانیہ مرزا کو رواں سال حج کی سعادت بھی حاصل ہوئی جس کو انہوں نے اپنے لیے ایک بڑی تبدیلی لانے والا سفر قرار دیا۔
معروف ٹینس اسٹار فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روز مرّہ ایکٹیویٹیز کے علاوہ وہ اسلامک پوسٹس بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر بطور اسٹوری ایک پوسٹ ری شیئر کیا جس میں ایک خاص دعا لکھی ہوئی ہے۔
دعا میں لکھا ہے کہ ‘ یا اللہ، اگر میں غلط ہوں تو میری تصحیح فرما، اگر میں راستہ بھٹک گئی ہوں تو مجھے سیدھی راہ دکھا، اگر میں ہمت کھو رہی ہوں تو میری رہنمائی کر اور مجھے چلتے رہنے کی ہمت دے’۔
سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی یہ پوسٹ انکے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہے اور چاہنے والے انکو مزید دعائیں بھی دیتے دکھ رہے ہیں۔
ایک صارف نے ثانیہ مرزا کیلئے لکھا کہ ‘آمین، آپ بہت باہمت خاتون ہیں، چٹان کی طرح مضبوط رہیں’۔
ایک ٓور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر عطا فرمائے اور ان تمام خواتین کو بھی جو بے وفائی سہ رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں :مومنہ اقبال کوندا یاسر نے لائیو شو میں رونے پر مجبور کردیا
