منامہ(نیوزڈیسک) پاکستان نے اتوار کو 15ویں ایشین مینز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں جاپان کو 3-0 سے شکست دے کر کانسی کا تاریخی تمغہ جیت لیا۔اس سے قبل، پاکستان کی انڈر 18 والی بال ٹیم نے جاری انڈر 18 ایشین چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے بعد FIVB والی بال بوائز انڈر 19 ورلڈ چیمپئن شپ 2025 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستانی ٹیم نے تیز ترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25-13، 25-21 اور 25-17 کے سیٹ اسکور کے ساتھ تین تیز سیٹوں میں حریف کو مات دی۔گرین شرٹس کی جانب سے محمد یحییٰ 21 پوائنٹس کے ساتھ کامیاب کھلاڑی رہے جبکہ محتد علی شاہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ یوکی کاشیوازاکی کے9پوائنٹس تھے اور ٹیروکی ایشیدا نے جاپان کے لیے 7 پوائنٹس کا اضافہ کیا، جو اپنی بہترین کارکردگی کیساتھ نمایاںرہے .
انتہائی قابل تعریف نتیجہ کے ساتھ، پاکستان کی جونیئر ٹیم کے مقابلے میں صرف دوسری بار بھی تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا. چیمپئن شپ میں گرین شرٹ کا پچھلا بہترین 2018 میں 11 واں نمبر تھا۔جاپان 2010 کے بعد پہلی بار پوڈیم پر جانے سے محروم رہا۔ وہ 2017، 2018 اور 2022 کےگزشتہ تین ایڈیشنز میں چیمپیئن رہا، لیکن اس سال جاپان اپنا ماضی کا ریکارڈ جاری نہ رکھ سکا.
پاکستان اس شاندار کارکردگی کے بعد 16 شریک ممالک میںتیسری پوزیشن پر آگیا. ان ٹورنامنٹ میں بحرین، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، جاپان، چائنیز ،تائپے، سعودی عرب، قازقستان، ایران، چین، لبنان، فلپائن، بھارت، کوریا، کویت کی ٹیمیںشامل تھیں.

