سڈنی (نیوزڈیسک)میلبرن میں کھیلے جانےوالے ون ڈے میچ کے دوران آسٹریلیا ٹیم کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ مشکلات کا شکار اب تک 4 کھلاڑی 70 رنز پر آؤٹ۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
صائم ایوب ا اپنا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو یادگار نہ بنا سکے ایک رن پر مچل اسٹارک کے ہاتھوں کلین بولڈ۔ 24 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق بھی اسٹارک کی وکٹ بن گئے۔پاکستانی سینئر بیٹر بابر اعظم اور محمد رضوان نے کریز سنبھالی جبکہ بابر اعظم نے چند اچھے شاٹس کھیلے لیکن بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔
انہیں 37 کے انفرادی اسکور پر زمپا نے بولڈ کر دیا۔ کامران غلام کا شکار کینگرو کپتان پیٹ کمنز نے کیا۔ انہوں نے 5 رنز بنائے۔اس وقت کریز پر کپتان محمد رضوان 16 رنز کے ساتھ موجود ہیں اور انہیں نائب کپتان سلمان علی آغا نے جوائن کیا ہے۔ پاکستاسن کا اسکور 20 اوورز میں 4 وکٹوں 72 رنز ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس آج 4 بجے ہوگا،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر بل سمیت 7 نکاتی ایجنڈا جاری


