Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

کرکٹ شائقین کے لیےبڑی خوشخبری،پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے ؟ دیکھیں

ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس کے بعد اب پاک بھارت کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں کھیلتے نظر آسکتے ہیں۔

ایفرو ایشیا کپ کی بحالی کیلئے افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔ ایفرو ایشیا کپ پر معاملات طے کرنے کیلئے 6 رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ رابطہ کر کے بات چیت کرے گی۔

عبوری سربراہ افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن تاوینگواموکوہ لانی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔ افریقی کرکٹ حکام بھی ایفرو ایشیا کپ کا انعقاد چاہتے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں نظر آئیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایفرو ایشیا کپ کا آخری ایڈیشن 2007 میں بھارت میں کھیلا گیا تھا جس میں ایشیا الیون نے کامیابی حاصل کی تھی۔

دوسری جانب 2005 ایفرو ایشیا کپ میں ایشیا الیون اور افریقہ الیون کے درمیان سیریز برابر ہوئی تھی۔علم میں رہے کہ ایفرو ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن 2009 میں ہونا تھا جو نہیں ہوسکا تھا۔

امریکی صدر کون ہو گا ؟دی سپمسنز کی پیشگوئی نے تہلکہ مچا دیا

یہ بھی پڑھیں