Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

چیئرمین پی سی بی کی اجازت کے بعد اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع

لاہور(نیوز ڈیسک)آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خوشدل شاہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے ، خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں جگہ ملے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں، اسکواڈ کے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیئے گئے۔

چیئرمین پی سی بی کی اجازت کے بعد اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔فخرزمان، محمد رضوان، بابر اعظم ، سلمان آغا، کامران غلام، ابرار احمد، سفیان مقیم ،شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، طیب طاہر، محمد حسنین اورعباس آفریدی کو بھی شامل کئے جانے کے امکانات ہیں۔

پسند کی شادی کے بعد شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا

یہ بھی پڑھیں