اسلام آباد( نیوزڈیسک) 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپینز ٹرافی کے پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین نے انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
فروخت کیلئے پیش کیے جانیوالے 30 فیصد ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی خرید لئے گئے، بعدازاں عوامی اصرار اور طلب بڑھ جانے پر مزید 10 فیصد ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کر دیئے گئے، رات گئے تک آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔
دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹ 3 فروری سے فروخت ہونگے، پہلے مرحلے میں کراچی میں19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ،22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ اور 27 فروری کو راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے میچز کے تمام آن لائن ٹکٹ فروخت ہو گئے۔
جدہ ، ٹریفک کا المناک حادثہ 9 بھارت شہری ہلاک ،متعدد زخمی



