Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کےسابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں پاکستان چیمپیئنز ٹرافی جیتے، مگر یہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستانی اسکواڈ میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو شامل کیا گیا ہے جو میرے لیے غیرمتوقع ہے، فہیم اشرف ایک باصلاحیت کرکٹر ضرور ہیں لیکن پچھلے 20 میچوں میں ان کی باؤلنگ کی اوسط 100 اور بیٹنگ کی اوسط 9 کا ہے۔

اسپینرز کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک اسپینر لے کر میچ کھیلنے جارہے ہیں جبکہ انڈیا نے 3 سے 4 اسپینرز اسکواڈ میں رکھے ہیں اور اس کی کوئی وجہ ہے۔ پاک انڈیا میچ میں اسپینرز کی کارکردگی کا دارومدار پچ پر ہوگا، آج جو پچ دیکھی اس میں گھاس نہیں ہے اس لیے بال گرپ کررہا ہے، پاک انڈیا میچ 23 فروری کو ہے، میرا نہیں خیال کہ ایک ڈیڑھ ہفتے میں گھاس واپس آجائے گی۔

وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بطور پاکستانی میں پاکستان کو فتح حاصل کرتے دیکھنا چاہوں گا مگر یہ آسان بھی نہیں ہوگا کیوں کہ دنیا کے 8 بہترین کرکٹ ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔ آج جو پچ دیکھی اس میں گھاس نہیں ہے اس لیے بال گرپ بھی کررہا ہے، ایسے میں انڈیا کے پاس 3 اسپنرز ہیں، اس کے مقابلے میں تھوڑی مشکل پیش آسکتی ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ کوشش تو یہی ہے کہ سیمی فائنل تک آجائیں اس کے بعد دیکھتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:نئی سعودی ایئرلائن ’فلائی ادیل‘ پاکستان کے لیے کن شہروں سے پرواز بھرے گی؟

یہ بھی پڑھیں