Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

کرکٹ ٹیم کو کرکٹرصائم ایوب کی یاد ستانے لگی

لاہور(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی کمی کو محسوس کریں گے مگر امید ہے کہ خوش دل شاہ اُن کی کمی کو پورا کردیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے، امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سب کھلاڑی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور تین ملکی سیریز کا ایونٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بولنگ کوچ جیکب اورم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لمبار سفر کر کے پاکستان پہنچے، ایک دن آرام کے بعد تمام کھلاڑی آج سے ٹریننگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز کھیلنا بہت مفید ہو گا، پاکستان آ کر خوش ہیں ہماری ٹیم کے کھلاڑی پہلے بھی یہاں آ کر کھیل چکے ہیں۔
فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر معطل کردی

یہ بھی پڑھیں