Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

’بات کر لیں گے تو گھِس نہیں جائیں گے‘، خاتون کی کرکٹر صائم ایوب سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

لندن(نیوز ڈیسک)انجری کے شکار پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ویڈیو بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سفینہ خان کہتی ہیں کہ ان کی صائم ایوب کے ساتھ فل ویڈیو بنائی جائے، جب صائم ایوب جانے لگتے ہیں تو ساتھ ہی خاتون کہتی ہیں کہ ’اگر ایک منٹ بات کر لیں گے تو گھِس نہیں جائیں گے‘۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سفینہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے کہا کہ یہ ویوز کے لیے کچھ بھی کرتی ہیں جبکہ متعدد صارفین نے انہیں بدتمیز قرار دیا۔

سفینہ خان نے اب یہ ویڈیو اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیئرکرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ صائم ایوب کو کچھ نہیں کہہ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں صائم ایوب کے ساتھ آئے ایک شخص کو جواب دے رہی تھی جنھیں جانے کی بہت جلدی تھی‘۔


اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامراور صائم ایوب کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب اور ہانیہ عامر لندن میں ایک تقریب میں موجود تھے جہاں ان کی ملاقات ہوئی۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا جس کے بعد ان کو علاج کے لیے لندن لے جایا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایم آر آئی اسکین، ایکسریز اور میڈیکل رپورٹس کے بعد صائم ایوب کو 10 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تب تک وہ کرکٹ سے دور رہیں گے، صائم ایوب بدستور اپنا ری ہیب انگلینڈ میں جاری رکھیں گے۔
مزیدپڑھیں:’ان لوگوں کو ویزا کون دیتا ہے؟‘، جہاز میں ملنے والے کمبل مسافر ساتھ لے آئے، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں