Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ جان کر دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کل 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہونے جا رہا ہے، شائقین ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے کیلئے پر امید ہیں۔

ایشیاکپ 2025 میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارت ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، اومان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

شائقین نہ صرف ایونٹ میں دلچسپ اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں بلکہ وہ ایشیا کپ 2025 کی انعامی رقم کے بارے میں بھی تجسس رکھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ابھی تک ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

البتہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ایونٹ کی انعامی رقم کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر (ساڑھے8 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر ( 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:اسرائیل اب کس ملک کونشانہ بنانے والاہے،ہوشرباانکشاف

یہ بھی پڑھیں