Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسرائیل اب کس ملک کونشانہ بنانے والاہے،ہوشرباانکشاف

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)ایک اسرائیلی سکیورٹی ذریعے نےعرب ٹی وی چینل اور اس کے برادر ٹی الحدث کے نامہ نگار کو انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل جلد ہی یمن پر ایک طاقتور حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حوثی گروپ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیل کے رامون ایئرپورٹ کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے النقب، ایلات، عسقلان، اشدود اور تل ابیب میں بھی اسرائیلی اہداف پر حملے کیے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ ایک حوثی ڈرون جنوبی اسرائیل میں گرا، جس کے نتیجے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔ ایمبولینس سروس نے اس کی تصدیق کی۔

ابتدائی اسرائیلی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ رامون ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے والا ڈرون ابتدا میں “غیر دشمن” ڈرون کے طور پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے اتوار کو ہی اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے یمن سے داغے گئے حوثیوں کے تین ڈرون مار گرائے، جن میں سے دو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے گذشتہ جمعرات کو حوثیوں کو دھمکی دی تھی۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایران کے حمایت یافتہ گروپ کی طرف سے اسرائیل پر میزائل حملے تیز ہوئے۔

حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر اپنے حملوں میں مزید اضافہ کریں گے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب گذشتہ ہفتے اسرائیلی فضائی حملوں میں ان کا نامزد وزیراعظم اور 11 دیگر رہنما صنعاء میں ہلاک ہو گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ سات اکتوبر 2023ء کو حماس کے غیر معمولی حملے کے بعد جب سے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہوئی ہے، تب سے حوثی باقاعدگی سے اسرائیل کی طرف بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغ رہے ہیں، جنہیں اکثر راستے ہی میں روک دیا جاتا ہے۔

اسی طرح حوثی بحیرہ احمر میں بھی تجارتی جہازوں کو نشانہ بناتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ جہاز اسرائیل سے منسلک ہیں اور ان کارروائیوں کا مقصد غزہ کے فلسطینیوں کی مدد ہے۔

اسرائیل گذشتہ کئی ماہ سے جوابی کارروائیاں کر رہا ہے اور حوثیوں کے ٹھکانوں، تنصیبات اور کمانڈروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:’پاکستان میرا گھر ہے‘ سنجے دت کی پرانی ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں