Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پی سی بی نے محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم ویمنز ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہ جیت سکی، ٹیم کی مجموعی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی جس کے بعد پی سی بی نے فوری تبدیلیوں کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ محمد وسیم کو گزشتہ سال ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم بورڈ کی بھرپور حمایت کے باوجود وہ نتائج دینے میں ناکام رہے تھے۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم نہ صرف ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے میں ناکام رہے بلکہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں تنزلی دیکھنے میں آئی۔ ٹیم میں اتحاد کا فقدان، کھلاڑیوں سے اختلافات اور کوچنگ کے غیر موثر انداز نے کارکردگی پر منفی اثر ڈالا۔

واضح رہے کہ محمد وسیم خود بھی سابق ٹیسٹ بلے باز تھے تاہم ان کی کوچنگ میں خواتین ٹیم کی بیٹنگ بدترین سطح پر پہنچ گئی۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے سپورٹ سٹاف کی تقرریاں ذاتی پسند کے مطابق کیں لیکن نتائج پھر بھی صفر رہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق نئے ہیڈ کوچ کی تقرری آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ خواتین ٹیم کی بہتری کے لیے مزید تبدیلیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں‌:یو اے ای ویزا اپ ڈیٹ 2025: 107 ممالک کے لیے ویزا درکار ہوگا

یہ بھی پڑھیں