Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو با آسانی شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

پاکستان نےجنوبی افریقا کا 111 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پوری پروٹیز ٹیم 110رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

آج کے میچ کیلئے پاکستان کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ۔ شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

جنوبی افریقا کی اننگز
پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، کوئی بھی بیٹر زیادہ دیر تک پچ پر رک کر بیٹنگ نہ کرسکا اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی گئیں۔

پاکستان کی شاندار بولنگ کی بدولت جنوبی افریقا کی پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 110رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا کے 7 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔پروٹیز کی جانب سے صرف ڈیوالڈ بریوس 25 اور ڈونون فریرا 15رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ کاربن بوش نے 11 اور بارٹ مین نے 12 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان مرزا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نسیم شاہ نے 2 اور ابرار احمد کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
مزیدپڑھیں:کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور اے آئی فیچرز متعارف کرادیے

یہ بھی پڑھیں