Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں فیصل آباد اورگلگت کے ناموں پر اتفاق ہونےکا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی ٹیموں کے 6 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ شارٹ لسٹ کیے جانے والے ناموں میں فیصل آباد،گلگت ، سیالکوٹ، حیدرآباد، راولپنڈی اور مظفرآباد کےنام شامل تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو نئی ٹیموں کے لیے پیشکشیں طلب کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی اور ملتان سلطانز کے مابین تنازع تا حال حل نہیں ہوا۔

پی سی بی نے 5 فرنچائزز کو ویلیو ایشن دستاویزات بھجوا رکھی ہیں۔ پی سی بی نے ویلیو ایشن کے بعد 5 فرنچائزز کو تجدیدکی پیشکش بھی کی ہوئی ہے۔
مزیدپڑھیں:نیوزی لینڈ کو ون ڈے فارمیٹ میں 46 سال بعد بڑا اعزاز حاصل

یہ بھی پڑھیں