Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) وزارت داخلہ نے کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک جام کے مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد میں اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم شہر سے دور بنائے جانے سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے قریب سیون اسٹار ہوٹل بھی تعمیر ہوگا، بین الاقوامی ٹیموں کے لیے رہائش کی سہولیات شامل ہوں گی، جدید پارکنگ، سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ سہولتیں منصوبے کا حصہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق دبئی اسپورٹس کمپلیکس جیسے فیچرز اسلام آباد میں متعارف کروائے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:ہماری سمندری حدودکے قریب موجود روسی جاسوس جہاز خطرہ ثابت ہوا تو فوجی آپشنز تیار ہیں، برطانیہ

یہ بھی پڑھیں