حیدر آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خاموشی کے ساتھ اپنے انڈے منجمد کروائے تھے، اور یہ حقیقت اب تک عوام کے علم میں نہیں تھی۔ ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے اس فیصلے کو اپنی زندگی کا جذباتی اور بااختیار بنانے والا قدم قرار دیا۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ خواتین کو یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ مادری خواہش کب دوبارہ ابھر سکتی ہے، اسی لیے انہوں نے مستقبل کے امکان کو محفوظ رکھتے ہوئے اپنے انڈے فریز کروانے کو بہتر فیصلہ سمجھا۔ ان کے مطابق اس عمل نے انہیں ذہنی سکون اور اپنی زندگی کے اہم فیصلے اپنے وقت پر کرنے کی آزادی دی۔
ثانیہ مرزا کے اس اعتراف نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں صارفین ان کی کھلے دل سے شیئر کی گئی بات کو سراہ رہے ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ان کے قدم کو مثبت قرار دے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر میں نئی کابینہ کی تشکیل کا عمل مکمل



