Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

والدکو دل کا دورہ پڑنےکی وجہ سے انڈین ویمن کرکٹر سمریتی مندھنا کی شادی ملتوی

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)والد کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انڈین ویمن کرکٹر سمریتی مندھنا کی شادی ملتوی کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمریتی مندھنا کی شادی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔

سمریتی مندھنا کی شادی کی تقریب میوزک کمپوزر پلاش موچل کے ساتھ آج مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں مندھنا فارم ہاؤس میں طے تھی۔

شادی کی تیاریاں جاری تھیں کہ سمریتی مندھنا کے والد سرینواس مندھنا کو دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی گئی ہے۔

سمریتی مندھنا کی منیجمنٹ کمپنی نے میڈیا کو شادی کے ملتوی ہونےکے بارے آگاہ کیا ہے۔

سمریتی مندھنا کی شادی کے حوالے سے مختلف تقریبات چند روز سے جاری تھیں، تقریبات میں ورلڈ چیمپئن ٹیم کی ساتھی کھلاڑی خصوصی طور پر شریک ہو رہی تھیں۔
مزیدپڑھیں:ضمنی انتخابات ٹیکس دہندگان کے پیسے کا ضیاع ہیں، فوادچوہدری

یہ بھی پڑھیں