Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

نیوزی لینڈ کبڈی ورلڈ کپ ، پاکستان ،بھارت کو روند کر فائنل میں پہنچ گیا

آکلینڈ (نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کبڈی ورلڈ کپ 2025 کا پہلا سیمی فائنل گزشتہ روز کھیلا گیا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کو دھول چٹا دی ہے۔ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 39-38 سے شکست دے کر فائنل میں شاندار انداز میں رسائی حاصل کی۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل پیش کیا مگر آخری لمحات میں پاکستان نے ہمت، جذبے اور اسکل کے ساتھ فیصلہ اپنے نام کیا۔ جیت کا تناسب پاکستان 39 – انڈیا 38 رہا، پاکستان کبڈی ٹیم کی اس تاریخی کامیابی پر پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارگردگی کا سراہا جارہا ہے۔
مزیدپڑھیں:خاتون کانسٹیبل نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

یہ بھی پڑھیں