Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

آج تک خاتون کرکٹر نے مرد کرکٹر کے بارے میں کہا؟ ثناء میر خواتین ٹیم پر تنقید کرنیوالوں پر برہم

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر قومی ویمن ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں پر برہم ہوگئیں۔

ثناء میر نے سوال کیا کہ کیا ہماری مردوں کی ٹیم ورلڈکپ نہیں ہاری، ان کے پرفارمنس اوپر نیچے نہیں ہوئیں ؟ آج تک خاتون کرکٹر نے مرد کرکٹر کے بارے میں کہا ہے کہ وہ تندور پر روٹی اچھی لگاتا ہے اور انہیں وہی لگانی چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ صرف جنس کو لے کر زیادہ تنقید ہو رہی ہے، یہ لوگ خواتین کرکٹرز کی اے آئی سے ویڈیوز بنا کر جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں، موجودہ مائنڈ سیٹ سے تکلیف ہے، جب تک اس مائنڈ سیٹ کو نہیں بدلیں گے ہم کہیں نہیں پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں۔عمران خان سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی

یہ بھی پڑھیں