Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

حسن علی کا شاندار کارنامہ: بگ بیش لیگ میں ایک اوور میں 6 گیندوں پر 6 وکٹیں

برمنگھم(اوصاف نیوز) پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی20 کرکٹ میں دھواں دار واپسی کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم برمنگھم بیئرز کو 58 رنز سے فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں برمنگھم بیئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ جواب میں ڈربی شائر فالکنز کی ٹیم 17.1 اوورز میں محض 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

حسن علی نے 3.1 اوورز میں صرف 23 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس میں ایک شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ انہوں نے ڈیوڈ لائیڈ، مارٹن اینڈرسن، راس وائٹلی، الیکس تھامسن، بین ایچی سن اور پیٹ براؤن کو پویلین واپس بھیجا۔


کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اسپیل حسن علی کے کیریئر میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے اور ان کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات کو بھی مضبوط کر سکتا ہے۔

شائقینِ کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر حسن علی کی کارکردگی کو خوب سراہا جا رہا ہے، اور اسے ان کے اعتماد کی زبردست واپسی قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کے 5 اراکین اشتہاری قرار

یہ بھی پڑھیں