Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

’’ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں‘‘ وسیم اکرم کا پاکستانیوں کو مشورہ

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کے سال نو پر پاکستانیوں کو مشورہ دیا تھا کہ ’’ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں‘‘۔

سوئنگ آف سلطان نے پاکستانیوں کو بے حساب اور بے وجہ کھانے کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا تھا۔ لیکن یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وسیم اکرم پر پاکستانیوں کو ’’ڈنگر‘‘ کہنے پر شدید تنقید کی جارہی تھی۔

حالیہ تنقید کے بعد وسیم اکرم کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے اپنے سابقہ بیان پر اُن لوگوں سے معذرت کی ہے جنھیں اُن کے الفاظ برے لگے۔

ساتھ ہی وسیم اکرم یا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ ہماری باتیں پکڑ لیتے ہیں، خامیاں نکالنا جانتے ہیں لیکن جو اصل پیغام ہے اس پر دھیان نہیں دیتے۔

وسیم اکرم اپنے سابقہ بیان کا الگ ورژن پیش کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہے اور یہ بھی کہا کہ سچی بات ہمیشہ کڑوی لگتی ہے۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ آپ کو ہدایت دے۔


مزیدپڑھیں:پاکستان ٹیم کے بیٹر امام الحق بیٹی کے باپ بن گئے

یہ بھی پڑھیں