Search
Close this search box.
بدھ ,17 جون ,2026ء

پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی حیران کن بنیاد ی قیمت مقرر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی بنیادی قیمت سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق یہ تقریباً 100 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔نئی ٹیموں کے لیے دس بڈرزنیلامی میں حصہ لیں گے۔
نیلامی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے معروف گلوکار راحت فتح علی خان خصوصی پرفارمنس پیش کریں گے۔
پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی آکشن تقریب 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جہاں لیگ کے آئندہ سیزنز کے لیے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا باضابطہ اعلان اور نیلامی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:بھارتی رئیلیٹی شو میں ساتھی فنکاروں نے اداکارہ کو گاڑی سے باہر دھکیل دیا، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

یہ بھی پڑھیں