Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

بی بی ایل: زمان خان کی شاندار بولنگ،آخری اوور میں6 رنز کا کامیابی سے دفاع کرکے میچ جتوا دیا

سڈنی(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک) بگ بیش لیگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوور میں6 رنز کا کامیابی سے دفاع کرکے اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔ بدھ کو زمان خان کے شاندار آخری اوور کی بدولت برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو 3 رنز سے شکست دے دی،آخری اوور میں ہوبارٹ ہریکینز کو جیت کے لیے صرف 6 رنز درکار تھے تاہم زمان خان نے شاندار بولنگ کی اور صرف 2 رنز دیے۔ زمان خان نے پہلی گیند ڈاٹ کرائی، دوسرے پر سنگل اسکور ہوا، تیسری اور چوتھی گیند پھر ڈاٹ ہوئی،پانچویں گیند پر زمان خان نے وکٹ حاصل کی جبکہ آخری گیند پر صرف سنگل سکور ہوا۔ یوں زمان خان نے 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کرکے اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کو بظاہر ہارا ہوا میچ جتوا دیا۔


مزیدپڑھیں:بجلی سستی: صنعتی کراس سبسڈی میں 123 ارب روپے کی کمی، فی یونٹ نرخ نمایاں طور پر کم

یہ بھی پڑھیں