کولکتہ( نیوز ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
ایڈن گارڈن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ویسٹ انڈیز نے شمرون ہٹ مائر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔
ہٹ مائر نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔برینڈن کنگ نے 35، رومان پول نے24 اور رتھرفورڈ نے 26 رنز بنائے۔
West Indies' timely breakthroughs set up their #T20WorldCup opener win against Scotland 👏
📝: https://t.co/I1JLfNf5bL pic.twitter.com/YybQ0NYb49
— ICC (@ICC) February 7, 2026
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم روماریو شیفرڈ کی تباہ بولنگ کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور 19 ویں اوور میں 147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کپتان رچی بیرنگٹن 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے 17 ویں اوور میں مسلسل 3 گیندوں پر 3 وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
Romario Shepherd snaps the first hat-trick of #T20WorldCup 2026 🔥
Follow his exploits at the tournament LIVE, broadcast details 📺 https://t.co/NPykWM6SBq pic.twitter.com/LyaItIp6lc
— ICC (@ICC) February 7, 2026
روماریو شیفرڈ نے میچ میں مجموعی طور پر 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 35 رنزسے کامیابی دلادی۔
مزیدپڑھیں:نواز شریف نے بھی اندرون لاہور بسنت منائی، ڈور اورگڈا بھی پکڑا



