پاکستان سپر لیگ (PSL) سیزن 11 کے فائنل میچ کے شیڈول میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے تحت اب میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق فائنل سے قبل منعقد ہونے والی رنگا رنگ اختتامی تقریب کے باعث میچ کے وقت میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق ٹاس شام 7 بج کر 30 منٹ پر ہوگا جبکہ پہلی گیند ٹھیک رات 8 بجے کروائی جائے گی۔
انتظامیہ نے شائقینِ کرکٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ شام 6 بجے تک اسٹیڈیم میں اپنی نشستوں پر موجود ہوں تاکہ تقریب اور میچ کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
فائنل مقابلے میں پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ موسم بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یو اے ای کے اخراج کے بعد اوپیک پلس کا اجلاس، تیل پیداوار کے اضافے پرغور
میچ سے قبل شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں معروف فنکاروں کی پرفارمنسز ہوں گی۔ اس تقریب میں عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
تقریب کے دوران شاندار آتش بازی بھی کی جائے گی، جو شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہونے کی توقع ہے۔



