Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

یو اے ای کے اخراج کے بعد اوپیک پلس کا اجلاس، تیل پیداوار کے اضافے پرغور

اوپیک پلس(Opec Plus) کے سات رکن ممالک آج ایک اہم اجلاس میں تیل کی پیداوار(Oil Production) کی نئی سطحوں پر غور کریں گے، یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب متحدہ عرب امارات کی علیحدگی کے بعد اتحاد کو نئی صورتحال کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ پہلا بڑا اجلاس ہے جو متحدہ عرب امارات (UAE) کے اوپیک اور اوپیک پلس اتحاد سے الگ ہونے کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔ یو اے ای، جو دنیا کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے، نے حالیہ دنوں میں باضابطہ طور پر گروپ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یو اے ای نے 28 اپریل کو یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا کہ وہ تیل کی پیداوار پر عائد پابندیوں اور کوٹہ سسٹم سے مطمئن نہیں تھا، جس کے باعث اس نے اتحاد سے الگ ہونے کا راستہ اختیار کیا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں شامل سات ممالک اپنی یومیہ تیل پیداوار میں تقریباً 1 لاکھ 88 ہزار بیرل تک اضافے پر غور کر سکتے ہیں۔ اگر یہ فیصلہ منظور ہو جاتا ہے تو اس کے عالمی تیل مارکیٹ پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

ہیٹ ویو کے دوران کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

ماہرین کے مطابق پیداوار میں اضافہ تیل کی قیمتوں کو نیچے لانے میں مدد دے سکتا ہے، تاہم جغرافیائی سیاسی صورتحال، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، اب بھی مارکیٹ کے رجحان پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

یہ اجلاس عالمی معیشت کے لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر توانائی کی لاگت، مہنگائی اور مختلف ممالک کی معاشی پالیسیوں پر پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں