Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔اوپننگ بیٹرز فخر زمان اور صائم ایوب تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق دونوں کھلاڑی انجری سے صحتیاب ہونے کے مرحلے سے گزر رہے ہیں ، انہیں آسٹریلیا کیخلاف 30 مئی سے شروع ہونیوالی ون ڈے سیریز کیلیے سلیکشن سے باہر رکھا گیا ہے تاکہ وہ مکمل فٹنس حاصل کر سکیں۔

بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسکواڈ اور دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپڈیٹس مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں۔تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

یہ بھی پڑھیں