دبئی (نیوزڈیسک)یواے ای ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کا اگلے 3 سال میں 10 لاکھ افراد کو اے آئی پرامپٹ انجینئرنگ کی تربیت دینے کا اعلان ۔یہ اقدام مصنوعی ذہانت کیلئے دبئی یونیورسل بلیو پرنٹ کیساتھ ہم آہنگ ہے، جس کا مقصدآرٹیفیشل انٹیلی جینس کو اپنانے میں تیزی لانا ہے۔
شیخ ہمدان نے تیز رفتار تکنیکی ترقی کو برقرار رکھنے کیلئے نئی مہارتوں کی ضرورت پر زور دیا۔یہ پروگرام شرکاء کی مہارتوں کو فروغ دینے اور ان کی نمائش کیلئے تربیتی کورسز اور مقابلوں کی پیشکش کرے گا، جس سے دبئی کو عالمی تکنیکی جدت طرازی میں ایک رہنما کی حیثیت حاصل ہوگی۔


